Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امیگریشن اور پاسپورٹ کے بیرون ملک تعینات 9 افسران غائب ہوگئے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 15 دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
شائع 06 اپريل 2023 04:34pm
فوٹو __ فائل
فوٹو __ فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کے بیرون ملک تعینات نو افسران غائب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں نور عالم خان کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سکریٹری داخلہ نے بتایا کہ افسران کو کنٹریکٹ پر بیرون ملک تعینات کیا گیا تھا، مدت پوری ہونے پر افسران پاکستان واپس آنے کے بجائے مفرور ہو گئے، ان افسران کی تنخواہیں فوری روک کر کنٹریکٹ منسوخ کر دئیے گئے تھے۔

آڈٹ حکام نے پی اے سی اجلاس میں بتایا کہ2014 سے 2016 کے دوران امیگریشن و پاسپورٹ کے 9 کنٹریکٹ افسران بیرون ملک تعینات ہوئے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمے نے افسران کے شورٹی بانڈ کے تحت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم بھی وصول نہیں کی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے سوال اٹھایا کہ ان افسران کے شورٹی بانڈ کیش کیوں نہیں کروائے گئے، پی اے سی نے پندرہ دن میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

PAC

Pakistan illegal immigrants

Pakistan foreign policy