Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، مُغلیہ دور کی ”دائی آنگہ مسجد“ فنِ تعمیرکی اعلیٰ مثال

شاہ جہاں نے مسجد اپنی رضائی والدہ کیلئے بنوائی تھی
شائع 06 اپريل 2023 02:30pm

مُغلیہ دورکی مساجد فنِ تعمیر میں منفرد حیثیت رکھتی ہیں لیکن شاہ جہاں کی اپنی رضائی والدہ دائی آنگہ کیلئے لاہور میں بنائی مسجد دلکش طرز تعمیر کی اعلیٰ مثال ہے۔

برصغیر میں مسلمان حکمرانوں نے بے شمار مساجد تعمیر کروائیں لیکن ان ہی میں سے ایک مغلیہ دور کی ’’دائی آنگہ مسجد‘‘ بھی ہے۔ شاہ جہاں کی رضائی والدہ کا نام زیب النسا تھا، جو دائی آنگہ کے نام سے مشہور تھیں۔

مسجد میں عمدہ نقش و نگار، گُل کاری اور پچی کاری کا نفیس کام کروایا گیا مگر اب بیشتر ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور مسجد کے چار میناروں میں سے دو منہدم ہوچکے ہیں۔

عمارت کے اندر اور باہر درود پاک، چھ کلمے اور دعائے قنوت تحریر ہے، جبکہ امام مسجد دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کیلئے حکومتی مدد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد دائی آنگہ میں وضو کیلئے بنائے گئے خوبصورت تالاب میں مچھلیاں تیرتی دکھائی دیتی ہیں، جبکہ بیرونی احاطہ کے سامنے چھوٹا سا باغیچہ بھی اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔

lahore

Dai Anga Masjid

Mughal Empire