Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلقات بحالی کے بعد سعودی، ایرانی وزرائے خارجہ کی چین میں اہم ملاقات

حال میں ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا
شائع 06 اپريل 2023 11:50am
اسکرین گریب - سعودی میڈٰیا
اسکرین گریب - سعودی میڈٰیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے چین میں ملاقات کی ہے۔

حال میں ہی سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس میں چین نے اہم کردارادا کیا تھا۔

سعودی اخباریہ کی جانب سے ٹوئٹر پرمختصر ویڈیو میں دونوں وزرا ئے خارجہ کو نشستوں پر بیٹھے دیکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 10 مارچ کو ایک سہ فریقی بیان جاری کیا تھا جس کے مطابق ریاض اور تہران نے 2001 میں دستخط کیے جانے والے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے اور 1998 میں دستخط کیے گئے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے معاہدے پر سعودی قومی سلامتی کے مشیر موسیٰ بن محمد العیبان اور ایرانی اعلیٰ سکیورٹی اہلکار علی شمخانی نے دستخط کیے تھے۔

china

Saudi Arabia

Iran

مشرق وسطیٰ