Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے سے آٹے کی قلت بھی ہوسکتی ہے، ڈیلرز
شائع 06 اپريل 2023 11:11am

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔نئے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔

خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا500روپے مہنگا ہو کر اب 3 ہزار 200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

فیصلے سے متعلق آٹا ڈیلرزکا موقف ہے کہ گندم کی فی من قمیت میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آٹا ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے سے صوبے میں آٹے کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔

peshawar

Flour Shortage

Flour Crisis