Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے سیاست کوخیرباد کہہ دیا

کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی نے جیسنڈا آرڈرن کو بہارد خاتون قرار دیا تھا
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2023 10:51am
تصویر/ بلومبرگ
تصویر/ بلومبرگ

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بیالیس سال کی عمرمیں سیاست سے ریٹائرہوگئیں ہیں۔

کرائسٹ چرچ واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کے دل میں گھر کرنے والی جیسنڈا آرڈرن کو کمیونیٹی نے بہارد خاتون قرار دیا تھا۔

جیسنڈا اسمبلی میں اپنی آخری تقریر کےدوران بھی مسلمانوں کی عظمت کا اظہار کرنا نہ بھولیں جبکہ جیسنڈا آرڈرن کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہے۔

کرائسٹ چرچ حملہ اور کورونا کی روک تھام کیلئے موثرحکمت عملی کی وجہ سے ایک بین الااقومی شخصیت بن کر سامنے آئیں۔

انہوں نے مسجد حملے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور ساتھ کھڑی رہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نے ایوان میں الوداعی تقریر میں مسلمانوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ میرے پاس یہ بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں کہ مسلمانوں نے میرا کتنا دل جیتا ہے۔

جیسنڈا نے تاریخی اور دکھ بھرے موقع پر نیوزی لینڈ کمیونٹیز کو یکجا کیا اورتمام ممالک کے حکمرانوں کے لیے مذہبی رواداری ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کی ایک اعلی مثال قائم کی۔

New Zealand

Jacinda Ardern