Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا، محکمہ صحت کا 20 ارب روپے فنڈز دینے کا مطالبہ

محکمہ صحت نے فنڈز تدریسی اسپتالوں کیلئے مانگ ہیں
شائع 05 اپريل 2023 11:35am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کے پیش نظر تدریسی اسپتالوں کیلئے 20 ارب روپے مانگ لئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ خزانہ کو فنڈز کی ریلیز کیلئے ارسال مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹویٹس کیلئے 46 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 25 ارب سے زائد رقم ریلیز کی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ 20 ارب روپے بھی فوری ریلیز کرنا ضروری ہے، جبکہ مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ طبی سہولیات میں خلل سے بچنے کیلئے فنڈز فوری ریلیز کیا جائے۔

نگراں مشیر صحت عابد جمیل کا مؤقف ہے کہ فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اور حکومت کے پاس فنڈز نہ ہونے کے برابر ہے لیکن مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar