پیٹرول کی قیمت کیا بڑھی سائیکلیں بھی غیر محفوظ ہوگئیں
لاہور میں رواں سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں سائیکل چوری کے 143 مقدمات درج
ملک میں کار اور موٹر سائیکلوں کے بعد سائیکلیں بھی چوری ہونا شروع ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں رواں سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں سائیکل چوری کے 143 مقدمات درج ہوئے، سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن 53 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس کے علاوہ سول لائنز اور صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 25، 25 جب کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 17 اور سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 5 مقدمات درج ہوئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سائیکل چوری کی وارداتیں پولیس ریکارڈ میں درج اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں، بیشتر متاثرین پولیس کے ناروا سلوک کی وجہ سے درخواست نہیں دیتے۔
lahore
Punjab police
cycle
مقبول ترین
Comments are closed on this story.