Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان کے دوران لاکھوں افراد میں ساڑھے 15 ارب روپے تقسیم کیئے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

میڈیا زمان پارک اور عدالت سے باہر نکل کر دیکھے تو اسے دیگر مسائل نظر آئیں گے، ترجمان سندھ حکومت
شائع 03 اپريل 2023 07:25pm
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو — فائل
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب۔ فوٹو — فائل

ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبےت میں ماہ رمضان کے دوران 78 لاکھ افراد میں ساڑھے 15 ارب روپے تقسیم کیئے جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آج تک 16 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں سستے آٹے کی مد میں دو ہزار روپے فی خاندان رقم فراہم کردی ہے اور ماہ رمضان کے دوران 78 لاکھ سے زائد افراد میں ساڑھے 15 ارب روپے تقسیم کیئے جائیں گے۔

مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ شہر کراچی کا بڑا مسئلہ ہیں، البتہ ڈاکٹر بیربل قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بارے میں میڈیا کو نہیں بتا سکتا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت پر سندھ حکومت روزانہ کی بنیاد پر وفاق سے بات کرتی ہے لیکن میڈیا زمان پارک اور عدالت سے باہر نکل کر دیکھے تو اسے دیگر مسائل نظر آئیں گے۔

karachi

Murtaza Wahab

Sindh government

Gas shortage

Dr Birbal Genani