Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی ہے، پرویز الٰہی

نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 03 اپريل 2023 03:05pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالوحید سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے بجائےعدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے، لیکن فتح آئین اورعوام کی ہوگی، چیف جسٹس سرخرو ہوں گے، اور نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے۔

پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سووموٹو اور بینچوں کی بحث ثانوی ہے، اصل مسئلہ 90 روز میں الیکشن ہیں، 90روزمیں الیکشن پرسپریم کورٹ کےججزمیں کوئی اختلاف نہیں۔

pti

Nawaz Sharif

Chaudhry Pervaiz Elahi