Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پناہ کیلئے برطانیہ آنیوالوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ کیا ہے

برطانیہ نے اس عمل کی واضح تاریخ نہیں بتائی
شائع 03 اپريل 2023 01:44pm
برطانوی ہوم سکریٹری سویلا بریورمین
برطانوی ہوم سکریٹری سویلا بریورمین

برطانیہ کی ہوم سکریٹری سویلا بریورمین نے کہا کہ برطانیہ میں پناہ کی غرض سے آنیوالوں کے لئے روانڈ محفوظ ملک ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حکومت نے فرانس سے چھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل عبورکرکے آنیوالے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے 120 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کے تحت ہزاروں تارکین وطن کومشرقی افریقہ کے ملک روانڈا بھیجنے کی امید ظاہرکی ہے لیکن اس عمل کی واضح تاریخ نہیں بتائی ہے۔

برطانیہ اپنے منصوبے کا اعلان گزشتہ برس اپریل میں کیا تھا لیکن انسانی حقوق کی یورپی عدالت کے حکم امتناعی کے ذریعے پرواز پر پہلی ملک بدری کو روک دیا گیا تھا۔

جس کے بعد ہی لندن کی ہائی کورٹ نے دسمبرمیں فیصلہ دیا تھا کہ یہ منصوبہ قانونی تھا لیکن مخالفین اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مذکورہ اعلان سے قبل گزشتہ ماہ ہی برطانیہ نے انگلش چینل کے پارچھوٹی کشتیوں میں آنیوالے لوگوں پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد وہ ملک میں سیاسی پناہ حاصل نہیں کرپائیں گے۔ اس کا مقصد تمام افراد کوان کے ملک میں واپس پھیجنا نہیں ہے بلکہ کسی دوسری جگہ ایک محفوظ مقام فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے بعض سماجی تنظیموں نے کہا کہ مجوزہ قانون ناقابل عمل ہو سکتا ہے اور ہزاروں حقیقی پناہ گزینوں کی کوششوں کو جرم اور سزا کے دائرے میں ڈال سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بی بی سی کی لارا کوئنزبرگ نے بریورمین سے پوچھا کہ وہ 2018 میں روانڈا کے ایک کیمپ میں خوراک کی فراہمی کے تنازع پر ہونے والے پرتشدد مظاہرے کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ تو روانڈا کی پولیس نے کہا کہ کم از کم پانچ مہاجرین کی موت واقع ہوئی تھی۔

بریورمین کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے سے واقف نہیں ہیں لیکن وہ یقین سے کہتی ہیں کہ روانڈا ایک محفوظ ملک ہے اور برطانیہ سے دوچار چھوٹی کشتیوں کے مسئلے کا مناسب حل ہے۔

ہوم سکریٹری سویلا بریورمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج نے روانڈا کے ساتھ ہمارے انتظامات کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور اسے ایک محفوظ ملک پایا اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمارا انتظام قانونی تھا۔

اسکائی نیوز کو انہوں نے بتایا کہ ہمیں حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے، گذشتہ برس کے آخر میں ہمیں روانڈا کے خلاف ہائی کورٹ میں بہت مضبوط فتح حاصل ہوئی تھی۔

مزید کہا کہ اب ہم نے قانون سازی متعارف کرائی ہے ہم جلد از جلد آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم برطانیہ سے لوگوں کو وہاں منتقل کرنا چاہتےہیں۔

uk

Suella Braverman

Rwanda