Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نکاح یا منگنی؟ نسیم شاہ نے وائرل تصویرکی حقیقت بتادی

فاسٹ بولر نے دو بزرگوں کے درمیان بیٹھے تصویرشیئرکی تھی
شائع 03 اپريل 2023 11:11am

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو بزرگوں کے درمیان بیٹھے اپنی وائرل تصویرسے متعلق مداحوں کی قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے صورتحال واضح کردی ہے۔

انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی تصویر شیئر کی جس میں نسیم کو دو بزرگوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویرمیں نسیم کی مسکراہٹ اور سرپرٹوپی کے علاوہ ساتھ بیٹھے باریش بزرگ کی وجہ سے مداحوں نے اسے کچھ اور ہی رنگ دیتے ہوئے تبصرے کیے کہ نسیم شاہ منگنی یا نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

تصویر کے حوالے سے مداحوں کی جانب سے بے شمار پیغامات اور سوالات کے بعد نسیم شاہ نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے صورتحال واضح کی۔

کرکٹرنے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ مذکورہ تصویر ان کے گھر پر افطار کے موقع پرکھینچی گئی ہے۔

نسیم شاہ نے لکھا، ’جو تصویر میں نے پوسٹ کی تھی وہ منگنی یا نکاح کے بارے میں نہیں تھی۔ ’شکرگزار‘ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی رشتے میں شامل ہونے یا کسی اور چیز کے بارے میں ہے۔ برائے مہربانی غلط تشریح کرنا بند کریں کیونکہ یہ میرے خاندان والوں کے ساتھ صرف ایک افطار کی صویر تھی۔‘

کرکٹرنے امید ظاہرکی کہ اب سب پر اصل بات واضح ہوگئی ہوگی۔

cricket

پاکستان

Naseem shah