Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک ایران بارڈر پر شہید 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

شہدا کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی
شائع 03 اپريل 2023 08:25am

پاک ایران بارڈر پر بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایرانی سائیڈ سے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی جبکہ شہدا کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیک شیر احمد کی نما جنازہ کہراڑ بزدار تونسہ، نائیک محمد اصغر کی نماز جنازہ کوٹ ادو، سپاہی نرسنگ عبدالرشید کی نماز جنازہ صحبت پور اور سپاہی محمد عرفان کی نماز جنازہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سولجرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہداء کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں، یہ قربانیاں دہشت گردوں کے خلاف عزم کو اور مضبوط کرتی ہیں، مستقبل کی نسل کے لئے پرامن پاکستان فراہم کرنے کے لئے یہ عزم جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے جلگئی سیکٹر میں ایرانی حدود سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

rawalpindi

ISPR

terrorist attack

Iran

Funeral

Pakistan Law and order situation

Pak Iran Border