Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران میں سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

بچوں سمیت 5 افراد کی میتیں 22 روز بعد ان کے آباٸی گاوُں پہنچیں
شائع 02 اپريل 2023 04:20pm

ایران میں سیلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں لاڑکانہ پہنچا دی گئیں۔

ایران کے شہر تہران کے علاقے قلعی گابری میں واقع ایک گھر کے اندر سیلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، تمام افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع لاڑکانہ سے ہے، اور یہ خاندان 20 برس سے ایران میں رہائش پذیر تھا۔

قانونی کارروائی میں تاخیر کے باعث 22 روز کے بعد 3 بچوں سمیت 5 افراد کی میتیں ان کے نواحی گاوُں راضی خان پتافی مکین پہنچائی گٸیں، میتیں گاوُں پہنچنے پر ماحول سوگوار ہوگیا، اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد سوگواران کے پاس جمع ہوگٸی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 سالہ امِ فروہ، 6 سالہ پٹھانی، 16 سالہ محرم علی اور 19 سالہ غلام رضا شامل ہیں، جب کہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوٸے تھے جن کا ایران کی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Iran

Cylinder blast