Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبے بھرمیں قائم آٹا سینٹرز پرمستحقین کو مفت آٹے کی سپلائی جاری ہے، پنجاب حکومت

پنجاب میں 2 کروڑ سے زائد 10کلو گرام آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں
شائع 02 اپريل 2023 12:16pm
صبح6ب جے سے اب تک 15 لاکھ 4 ہزار995 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے، ترجمان - تصویر/ روئٹرز
صبح6ب جے سے اب تک 15 لاکھ 4 ہزار995 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے، ترجمان - تصویر/ روئٹرز

حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت پنجاب بھر میں قائم آٹا سینٹرز پر مُستحقین کو مفت آٹا کی فراہمی جاری ہے،اب تک پنجاب میں 2 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 744 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ایک کروڑ 4 لاکھ 70 ہزار مستحقین میں مفت آٹا تقسیم ہوا، نادرا میں رجسٹرڈ 20 لاکھ 18 ہزار 942 مستحقین میں 10 کلو گرام آٹا مفت تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح 6 بجے سے 15 لاکھ 4 ہزار 995 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

مزید کہا کہ ڈویژن کے لحاظ سے ملتان میں 3 لاکھ 46 ہزار337، ساہیوال میں 2 لاکھ 14 ہزار199، سرگودھا میں 202,600 فیصل آباد میں 188,799 ڈی جی خان میں 151,431 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔

لاہورمیں 145,755 بہاولپورمیں137,497 گوجرانوالہ میں 67,949 راولپنڈی میں 51,387 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

پاکستان

Punjab Govt

Flour Shortage

Flour Crisis