Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات: اسپیکرقومی اسمبلی کاعمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

عمران خان خود آئیں یا اپنانمائندہ بھجوائیں یہ انکی مرضی ہوگی
شائع 02 اپريل 2023 12:03pm
تصویر: فیس بُک/فائل
تصویر: فیس بُک/فائل

آئین پاکستان کی گولڈ جوبلی کی تقریبات اسی ہفتے شروع ہو رہی ہیں، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائےگی، عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہوگی۔

اسپیکرکی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعوکیا جائے گا اور سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری ہونگے۔

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات بھی اسی ہفتے شروع ہوں گی جس میں وزیراعظم شہباز شریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

speaker national assembly

ٰImran Khan

Gold Jubilee Constitution of Pakistan