Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھگدڑ سے ہلاکتوں کا معاملہ: فیکٹری مالک سمیت 9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ملزمان کورہا کرنےکی درخواست مسترد کردی
شائع 01 اپريل 2023 01:44pm

کراچی کی مقامی عدالت نے سائٹ ایریا میں بھگدڑ سے ہونیوالی اموات کے مقدمے میں فیکٹری مالک سمیت نو ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

گزشتہ روز سائٹ ایریا میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 12 افراد کے جان سے جانے کا افسوسناک واقعہ فیکٹری انتطامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا۔

عدالت میں سائٹ ایریا میں بھگدڑ سے اموات کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں فیکٹری مالک سمیت 9 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پاکستان

karachi

SITE Area