Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھ گئی

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے
شائع 01 اپريل 2023 01:28pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 3.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 35.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال مارچ میں مہنگائی کی شرح12.7 فیصد تھی۔

مارچ میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہروں میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.5 فیصداضافہ جس کے بعد دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 38.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروٹ، سبزیاں، مشروبات، آٹا، گندم، گھی اور خوردنی تیل مہنگا ہوا ہے۔

کپڑے، گھریلوسامان، گاڑیاں، بجلی، برقی آلات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان

Inflation

Ramzan 2023