Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی مجموعی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
شائع 01 اپريل 2023 10:24am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 45 اعشاریہ 36 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

انڈے 17 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئےجبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 76 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے 25 پیسے جبکہ 190 گرام چائے کا پیکٹ 9 روپے مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس کے علاوہ تازہ دودھ، دہی، گڑ، چاول، لہسن، دال مسور، دال ماش، آلو، پاوڈر دودھ اور کپڑے دھونے کا صابن مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضرویہ میں کمی جبکہ 17 میں استحکام رہا۔

پاکستان

pakistan economy

Inflation

food inflation

Inflation Crises