سری لنکن ٹیم ون ڈے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکی
سری لنکن ٹیم بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکی۔
نیوزی لینڈ سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست کے بعد سری لنکا آئی سی سی مینر ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت سے محروم ہو گیا۔
جس کے بعد سری لنکن ٹیم اب ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔
سری لنکا کو آخری 5 ایک روزہ میچوں میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سری لنکن ٹیم کو سپر لیگ کے 8 میں سے 7 میچوں میں شکست ہوئی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹاپ 8 ٹیمیں ورلڈکپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کر گئی ہیں جبکہ دیگر 5 ٹیمیں جون جولائی میں زمبابوے میں ہونے والا کوالیفائر کھیلیں گی۔
زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سے 5 ٹیمیں آئی سی سی رینکنگ میں 8 سے نیچے نمبر والی ہوں گی جبکہ 5 دیگر ٹیمییں نمیبیا میں ہونے والے کوالیفائر پلے آف کی ٹاپ ٹیمیں ہوں گی۔
Comments are closed on this story.