Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع

اجلاس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بریف کیا جائے گا
شائع 01 اپريل 2023 09:11am
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس آج دوپہرایک بجے لاہور میں ہو گا جبکہ اجلاس میں اتحادی رہنما شریک ہوں گے۔

اجلاس کو ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پر بریف کیا جائے گا جبکہ مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

حکمران اتحاد سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس سے متعلق اہم فیصلہ کرے گا۔

lahore

meeting

PM Shehbaz Sharif

Allies parties