Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

اظہرمشوانی ایک ہفتے سے لاپتا تھے
شائع 31 مارچ 2023 04:00pm

پی ٹی آئی کے لاپتہ ہونے والے سوشل میڈیا انچارج اظہرمشوانی اچانک گھر پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کے مبینہ طور پر لاپتہ ہوجانے والے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے ہیں، وہ ایک ہفتے سے لاپتا تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے اظہر مشوانی نے کہا کہ میں ابھی بخیر وعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں، آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے ہمیں مقروض کر دیا ہے۔

اظہرمشوانی نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکن بھی جلد واپس آجائیں، اور اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔

گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اظہر مشوانی کی بازیابی اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر

اظہر مشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ میرے شوہر 3 بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے، وہ زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔

عمران خان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن گھر سے لاپتہ، پی ٹی آئی کا پولیس پر اغوا کا الزام

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے تو آئی جی پنجاب پر الزام عائد کیا تھا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔

گزشتہ روز اظہر مشوانی کے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس کو فریق بنایا بنایا گیا۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 6 روز ہوگئے لیکن پتہ نہیں کہ مظہر مشوانی کہاں ہے، غیر قانونی گرفتاری کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قانون کے مطابق گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اظہر مشوانی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

azhar mashwani

azhar mishwani