Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا، امریکا

پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2023 08:45am
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے، پاکستان امریکا کا اہم سیکیورٹی شراکت دار ہے، دنوں ممالک بہت سے ایشو پر مل کر کام کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر سوال پر کہا کہ کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا تاہم پاکستان کی عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے، امریکا اور پاکستان میں بے شمار معاملات پر رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم سیکیورٹی شراکت دار بھی ہے، دونوں ممالک بہت سے ایشوز پر مل کر کام کرتے ہیں، جمہوریت، انسانی حقوق، آزادی اظہاراور مذہب پر بات کرتے رہتے ہیں۔

امریکا نے خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے تعلقات اپنی جگہ پر قائم ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں کوئی صفر جمع کی پالیسی نہیں۔

india

پاکستان

Washington

America

Relationship

vedant patel

US State Department spokesman