Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، جعلی نرس کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ملزمہ مریضوں کو بے ہوشی کی دوائی لگا کرموبائل فونز، زیورات چوری کرتی تھی، پولیس
شائع 30 مارچ 2023 01:04pm
جعلی نرس کی سول اسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی - اسکرین  گریب
جعلی نرس کی سول اسپتال میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی - اسکرین گریب

کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی نرس بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ رقیہ کنول کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزمہ کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ساتھ ہی11 اپریل تک تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ ڈاکٹر کے لباس میں سول اسپتال میں داخل ہوکر وارداتیں کرتی تھی ملزمہ مریضوں کو بے ہوشی کی دوائی لگا کر موبائل فونز اور زیورات وغیرہ چوری کرتی تھی۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ ملزمہ اسپتال کے مختلف وارڈز میں موجود مریضوں کواپنا نشانہ بناتی تھی جسے تھانہ عید گاہ تھانے کی حدود سول اسپتال کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

واردات 17 مارچ کو کارڈیو وارڈ میں ہوئی تھی جس کے بارے میں متاثرہ خاتون نے سول اسپتال انتظامیہ کو واقعہ کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جعلی نرس کو پکڑ لیا۔

Crime

Karachi Crime

Civil Hospital Karachi