کوریج پر پابندی کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کے کیس میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پیمرا کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت میں پیشی کی کوریج پر عائد پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت نے مصدقہ دستاویزات نہ ہونے کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی اور اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو آرڈر کی مصدقہ کا پیز منسلک کرنے اور اعتراضات دور ہونے کے بعد نمبر لگانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ پیمرا نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایک دن کوریج کی پابندی عائد کی تھی۔
پیمرا نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایک دن کوریج کی پابندی عائد کی تھی۔
Comments are closed on this story.