بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں موسلادھاربارش، ژالہ باری سے کاروبارِ زندگی مفلوج
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری مواصلاتی نظام درہم برہم، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
کوئٹہ، جھل مگسی، بولان، قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، بارشوں سے باغات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصانات پہنچا ہے جبکہ گیس اور بجلی بھی غائب ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا تازہ اسپل مزید 48 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔
چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان توبہ، اچکزئی کے علاقوں پر گزشتہ شب سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ جس کے باعث متعدد علاقوں کے ندی نالوں میں اس وقت درمیانی درجے کی طُغیانی کے اثرات دیکھے جارہے ہیں۔
موسلادھار بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے جبکہ گیس پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
Comments are closed on this story.