Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا
شائع 30 مارچ 2023 10:36am

پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی رات کے اندھیرے میں فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Pakistan Navy

اسلام آباد

missile

ٖFire

Air Defense Units Pakistan Navy