Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اظہر مشوانی کی بازیابی اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر

اظہر مشوانی کے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی
شائع 30 مارچ 2023 09:47am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر مشوانی کے بھائی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس کو فریق بنایا بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 6 روز ہوگئے لیکن پتہ نہیں کہ مظہر مشوانی کہاں ہے، غیر قانونی گرفتاری کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قانون کے مطابق گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اظہر مشوانی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

Lahore High Court

azhar mashwani

pti social media head

cases details