Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

دونوں ممالک کی آئی ٹی وزراتوں کا ردعمل سامنے نہیں آیا
شائع 30 مارچ 2023 08:59am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرنے بھارت میں پاکستان گورنمنٹ کا آفیشل اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹوئٹر نے ایک قانونی مطالبے کے جواب میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ کو بھارت میں دیکھے جانے سے روک دیا ہے ۔

ٹوئٹر کی جانب سے یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند انونی مطالبے کے جواب میں اکاؤنٹس کو روک دینے پر مجبور کرتی ہیں۔

تاہم بھارت میں بلاک کیا جانے والا پاکستان حکومت کا آفدشل ٹوئٹراکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھنے اور بات چیت کے لیے دستیاب ہے۔

تاحال اس حوالے سے پاکستان کے علاوہ بھارت کی آئی ٹی وزرات سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

india

پاکستان

ٹویٹر

PAKISTAN GOVERNMENT