Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہولت کار جائیں گے تو نواز شریف آئے گا، مریم نواز

عمران کو گھنٹے میں ضمانتیں ملتی ہیں، اب یہ نہیں ہوگا کہ سہولت کار آئیں گے، مریم نواز
شائع 29 مارچ 2023 06:13pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس دن نواز شریف نا اہل ہوا، ثاقب نثار کے بچے خوش ہو رہے تھے۔

قصور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جو ان کو آئینہ دکھاتا ہے کہتے ہیں اس کو ٹھوکو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اتنے مشکل حالات میں بھی شہباز شریف آٹا تقسیم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب انصاف کے لئے لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیفر کا ڈرامہ فیل ہوگیا، تمہارے دہشتگردوں نے پنجاب پولیس پر حملہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران کو گھنٹے میں ضمانتیں ملتی ہیں، اب یہ نہیں ہوگا کہ سہولت کار آئیں گے، سہولت کار جائیں گے تو نواز شریف آئے گا۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہے اور پنجاب میں ن لیگ جیتے گی تو کیا یہ مان لے گا؟ کیا یہ کے پی اسمبلی جیت کر پھر نہیں توڑ دے گا؟ ہارے ہوئے بچے کی طرح اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک جانب کہتا ہے امریکا نے سازش کی دوسری جانب پاؤں پکڑ رہا ہے، غیر ملکی لابیز کی ٹوئٹس مہر لگا رہی ہیں کہ تم بیرونی طاقت سے لائے فتنہ اور انتشار ہو۔

مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیریان اس کی بیٹی نہیں؟ اس نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ دیئے، خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ دی۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan