Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا اہم کامیابی ہے، وزیراعظم
شائع 29 مارچ 2023 04:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا اہم کامیابی ہے، فہرست سے نکلنے سے پاکستان میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔

یورپی یونین نےپاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سےخارج کردیا ہے، لسٹ سے نکلنے کی وجہ سے پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی، معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے تاجروں کے لئے اچھی خبر سناتے ہوئے کہنا تھا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا، خامیوں کو دور کرلیا جو عالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرہ نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔

Shehbaz Sharif

European Union

Syed Naveed Qamar

high risk countries