Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی، باہمت نوجوان نے ہاتھوں سے محرومی کو مجبوری بننے نہ دیا

نوجوان کم عمری میں ہی توتیز دھارمشین سے دونوں ہاتھ کٹوا بیٹھا تھا
شائع 29 مارچ 2023 02:34pm

ہاتھوں سے محروم لیکن ارادے چٹانوں کی طرح بلند کراچی کا باہمت جوان بنا عزم و ہمت کی اعلی مثال محرومی کو مجبوری نا بننے دیا۔

سکندر کی عمر جب 12 سال تھی توتیز دھارمشین سے دونوں ہاتھ کٹوا بیٹھا اور ایک وقت آیا جب گھروالوں نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا لیکن سکندر نے ہمت نہیں ہاری اورحالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا عزم کیا۔

آج نیوزسے گفتگو میں کہا کہ رزق دینے والی ذات تو اللہ کی ہے، تو میں بھیک کیوں مانگوں گا، چھوٹا ہی تھا جب دونوں ہاتھ کٹ گئے، یہ سوچ تھی کہ حالات ضرور بدلیں گے میں گاؤں چھوڑکر کراچی آگیا۔

حادثے میں دونوں ہاتھ گنوا کر سکندر رزق حلال کماتا خوددارمحنت کش سب کیلئے زندہ مثال ہے۔

پاکستان

karachi

Disabled Book Seller