Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ منسوخ

میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع
شائع 29 مارچ 2023 10:13am
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ منسوخ کردیا۔

پولیس نے میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ شہبازگل اور دیگر کے خلاف کیس نہیں بنتا، اس لئے مقدمہ منسوخ کردیا ہے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔

شہباز گل نے ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ کے توسط سے مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ شہباز گل کے خلاف ان کے بیان پر لاہور میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک وقوعہ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج نہیں ہوسکتے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال 10 اگست کو پولیس نے شہباز گل، عماد یوسف اور دیگر کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔

pti leader

karachi

FIR

shehbaz gill

Sindh High Court

malir memon goth