Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے اختیار کیخلاف بل قومی اسمبلی میں پیش

اسپیکر قومی اسمبلی نے بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بجھوا دیا
شائع 29 مارچ 2023 09:06am
قومی اسمبلی
قومی اسمبلی

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ازخود نوٹس کے اختیار کے خلاف بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بجھوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج ہی ہوگا، جس کی منظوری سے قومی اسمبلی بل کی حتمی منظوری دے گی، مجوزہ بل کل سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بل کے مسودے کے مطابق ازخود نوٹس کے لئے چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججز پر مشتمل کمیٹی فیصلے کرے گی۔

ازخود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا، اپیل دائر کرنے کے لئے 30 دن کا وقت مقرر ہوگا جبکہ اپیل کی سماعت میں 2 ہفتوں سے زیادہ تاخیر نہیں ہوگی۔

CJP

اسلام آباد

National Assembly

justice umer ata bandiyal

law minister

Raja Pervaiz Ashraf

azam nazir tarar