Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور: مفت آٹا سینٹر میں بدنظمی، اسسٹنٹ کمشنر آپے سے باہر

مفت آٹے کے حصول کیلئے آئے شہریوں پر اسسٹنٹ کمشنر کا تشدد
شائع 29 مارچ 2023 08:38am

بہاولپور کے علاقے مبارک پور میں مفت آٹا سینٹر بدنظمی کا شکار ہوگیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب آپے سے باہر ہوگئے۔

مفت آٹے کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو اسسٹنٹ کمشنر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب نے غریب شہریوں پر تھپڑوں اور مُکوں کی بارش کردی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آٹا سینٹر پر شہریوں پر تشدد کیے جانے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی۔

ایجنٹ مافیا شہریوں سے مفت آٹا وصولی پر 200 روپے وصول کرنے لگا، خواتین کی شکائت پر اسسٹنٹ کمشنر بھپر گئے۔

دوسری جانب بہاولپور میں غریبوں کے لئے آٹے کا حصول مشکل سے مشکل ہوگیا، مستحق خاندانوں کے لئے مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز نور پور نورنگا پر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی۔

مفت آٹا سینٹر پر آٹے کی کمی کی وجہ سے خواتین میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں متعدد خواتین بے ہوش ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی، خاتون کے ساتھ آیا 8 سالہ بچہ بھی بے ہوش ہوگیا۔

حالت غیر ہونے والی خواتین اور بچے کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

3 ہزار سے زائد شہری آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں لگے رہے تاہم گھنٹوں تک آٹے کی فراہمی معطل رہی۔

آٹا سینٹر انتظامیہ عوام کے رش کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عملے اور آٹے کا کوٹہ بڑھائے۔

جہانیاں میں آٹا سینٹر پر بھگڈر، خاتون کا بازو ٹوٹ گیا، 10 بے ہوش

جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث کرکٹ اسٹیدیم میں آٹا سینٹر پر بھگڈر مچ گئی، ایک خاتون کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ 10 خواتین بے ہوش گئیں۔

بھگڈر میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفی بھی پھنسی رہی، ریسکیو اہلکاروں نے 20 سے زائد خواتین کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

آٹا پوائنٹ پر ناقص انتظامات پر خواتین نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

bahawalpur

Torture

Flour Crisis

Assistant Commissioner

free flour

mubarakpur