Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد اور چینی صدر میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور

شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران سے تعلقات میں چین کے کردار کو سراہا
شائع 29 مارچ 2023 07:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں چین کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

چینی صدر نے مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ روز سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان بھی رابطہ ہوا تھا۔

Saudi Arabia

Iran

Xi Jinping

Relationship

china president

saudi crown prince mohammed bin salman