Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے سربراہ کی فیملی کی ضد پر کراچی آنے والی قومی پرواز لاہور پہنچا دی گئی

فیملی نے ضد کی کہ فلائیٹ کو لاہور لے جایا جائے، ذرائع
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 08:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

تین روز قبل قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی فلائیٹ پی کے 860 کا اچانک روٹ تبدیل کرنے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روٹ کی کراچی کے بجائے لاہور منتقلی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) کی فیملی کی خواہش پر کی گئی تھی جنہیں لاہور اترنا تھا۔

اس مقصد کے لیے 150 مسافروں کو ایئر پورٹ پر محصور رکھا گیا اور مالی خزانے کو نقصان الگ پہنچایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے اہل خانہ نے ضد کی کہ فلائیٹ کو لاہور لے جایا جائے جب کہ پی آئی اے کے ترجمان نے فلائیٹ کے روٹ کی تبدیلی آپریشنل بتائی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ری روٹ سے متعلق مسافروں کو ان کے دستیاب نمبرز پر مطلع کیا گیا تھا۔

PIA

CEO PIA