Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک گاڑی سے نکلنے والے ٹائر نے دوسری گاڑی ہوا میں اچھال دی

ٹوئٹر صارف نے اسے ایک پاگل پن بھرا حادثہ قرار دیا۔
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 08:26pm

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک عجیب حادثہ پیش آیا، ہائی وے پر دوڑتے ایک منی ٹرک کا ٹائر نکل کر دوسری گاڑی سے جا ٹکرایا، جس سے وہ گاڑی ہوا میں اچھل کر کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی کباڑ کا ڈھیر بن گئی.

27 مارچ کو ہائی وے 118 پر ہونے والے اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر صارف انوپ کھترا نے حادثے کی ویڈیو پوسٹ کی اور اسے ایک پاگل پن بھرا حادثہ قرار دیا۔

انوپ کھترا کی ٹیسلا گاڑی کے ڈیش کیم نے حادثے کی ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی سیاہ کِیا کار، ایک پک اپ ٹرک کے ساتھ والی لین میں چل رہی ہے، کہ اچانک ٹرک کا اگلا بایاں پہیہ ڈھیلا ہو جاتا ہے اور کالی کار سے ٹکرا جاتا ہے، جس کے باعث کار ہوا میں اچھل جاتی ہے۔ اور پک اپ ٹرک آگے تک بنا پہیے کے چلتا ہوا جاتا ہے۔

اس دوران آوارہ ٹائر سڑک پر گھومتا رہتا ہے اور واپس کار کی طرف آتا ہے اور اس کی پشت سے دوبارہ ٹکراتا ہے۔

انوپ کھترا کے مطابق، پک اپ ٹرک تھوڑی دور جاکر سڑک سے اتر کر رکنے میں کامیاب ہوا، اور اس کا ڈرائیور کِیا گاڑی کے ڈرائیور کو چیک کرنے آیا۔

پک اپ ٹرک ڈرائیور نے اپنی غلطی تسلیم کی مخلصانہ معذرت چاہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس نے تصدیق کی کہ کِیا ڈرائیور کو معجزانہ طور پر صرف معمولی چوٹیں آئیں۔

Accident

Tesla

Road Accident

KIA