Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

مسلم لیگ ن عدلیہ اور ججوں کیخلاف سازشوں سے باز رہے، پرویز الہٰی

مسلم لیگ ن اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے، صدر پی ٹی آئی
شائع 28 مارچ 2023 05:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ اور ججوں کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے۔

لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور سینئر وکلا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے، وزیراعظم عدلیہ پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا ماضی کیوں بھول جاتے ہیں، یہ وہی شہباز شریف ہیں جو فون کرکے ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے۔

پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی اور تحفظ پر عدلیہ میں کوئی اختلاف نہیں، تکنیکی امور پراداروں میں اختلاف رائے ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، سب جج صاحبان یکساں طور پر قابل احترام اور آئین کے محافظ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سفاک حکمرانوں نے سانحہ 25 مئی کی طرح نیا تماشا لگا رکھا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے پورے پاکستان کی جیلوں کی سیر کروائی جا رہی ہے۔

pti

PMLN

Supreme Court of Pakistan