عالمی بینک کو تحریری یقین دہانی کے لیے پاکستان کے دوست ممالک سے رابطے
پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی بینک کو تحریری یقین دہانی کے لیے دوست ممالک سے رابطے جاری ہیں۔
آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لئے پاکستان نے تمام تر اقدامات کرلئے ہیں، تاہم تاحال آئی ایم ایف کی جانب سے کوئی گرین سگنل نہیں ملا، اور روز نیا مطالبہ سامنے آجاتا ہے۔
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس میں اضافہ
اب آئی ایم ایف نے 30 جون تک فناسنگ کرنے والے ممالک سے تحریری یقین دہانی کرانے کی شرط رکھ دی ہے، اور پاکستان نے بھی آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کے لیے دوست ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
تمام کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے گرین سگنل نہ مل سکا
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور عرب امارات حکام سے باضابطہ طور پر دوبار رابطہ کیا گیا ہے، اور دونوں ممالک نے جواب دینے کے لئے وقت مانگا ہوا ہے۔
تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کے باوجود آئی ایم ایف نے نئی شرط عائد کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس، اور وزارت خزانہ حکام نے دونوں ممالک کے حکام سے رابطے کیے ہیں، اور مزید رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے جلد مثبت جواب آئے گا۔
پاکستان امیروں پر ٹیکس لگائے غریبوں کو تحفظ دے، آئی ایم ایف سربراہ
حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ بھی دوست ممالک سے رابطے میں ہے، حتمی جواب ملتے ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوگی۔
Comments are closed on this story.