Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا جنوبی پنجاب میں سیاسی پاورشو کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ لودھراں میں کرنے کا امکان
شائع 28 مارچ 2023 02:54pm

مینار پاکستان کے تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور کے بعد رمضان المبارک میں مزید جلسے کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اورعوامی رابطہ مہم بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے رمضان المبارک میں مزید جلسے کرنے کے شیڈول کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ لودھراں میں کرنے کا امکان ہے، جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور نارتھ پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، مشاورت کے بعد جلسوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا، الیکشن کی تاریخ آئے نہ آئے رابطہ مہم کو ہر صورت بحال رکھا جائے۔

pti

imran khan

PTI jalsa

pti leaders