Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دے دیا

زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکا کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان
شائع 28 مارچ 2023 08:14am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

امریکا نے اپنے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان ذاتی حیثیت میں ہے، ان کے بیانات کا امریکا کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان جو بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، وہ عام شہری ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ سیاست میں تشدد، ہراسانی یا دھمکیوں کی کوئی گجائش نہیں، پاکستان میں تمام فریقین کی جانب سے قانون کی عمل داری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، عوام کو آئینی اور جمہوری طریقے سے اپنے ملک کے رہنماؤں کا انتخاب کرنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

imran khan

Zalmay Khalilzad

Washington

USA

vedant patel

US State Department spokesman