Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
شائع 27 مارچ 2023 10:42pm

محکمہ موسمیات نے انتیس مارچ سے کراچی سمیت سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مارچ سے ملک میں مغربی ہواؤں کے تازہ سلسلے کی آمد سے 29 سے 30 مارچ کو سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

جیکب آباد، شکارپور، دادو، سکھر، خیر پور میں تیز تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ میرپور، سجاول، حیدرآباد، کراچی و دیگر میں درمیانی تا ہلکی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی بھی چل سکتی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

karachi

Rain

sindh

Weather Updates