Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق، تین ڈاکو ہجوم کے تشدد سے ہلاک

ڈاکوؤں کو اپنے ساتھیوں کے فائر بھی لگے۔
شائع 27 مارچ 2023 07:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان میں چار ڈاکوؤں کی جانب سے گلگشت میں واقع جیولری شاپ پر ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے 16 سالہ عالیان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عرفان، شعیب اور ادریس نامی اشخاص زخمی ہوگئے۔

اس دوران ڈاکوؤں کو اپنے ساتھیوں کے فائر بھی لگے۔

پولیس کے دیر سے پہنچنے پر شہری مزید مشتعل ہوگئے۔

ہجوم نے ڈاکوؤں کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں تین ڈاکو جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکوؤں کی شناخت لیاقت حسین، بلال اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، جو کبیر والا اور شجاع آباد کے رہائشی ہیں۔

چوتھے زخمی ڈاکو کا نام عباس بتایا جا رہا ہےجو پولیس کی حراست میں ہے۔

firing

Robbery

Multan