Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا
شائع 26 مارچ 2023 06:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی سندھ حکومت نے کہنا شروع کردیا تھا کہ آئندہ میئر جیالا ہوگا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ ناقص انتخابی فہرستیں، بدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی، زیادہ تر انتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا۔

سراج الحق نے خطے میں مزید کہا کئی یوسیز کے ریٹرننگ افسران نے ہزاروں ووٹوں کے فرق سے جیتے ہوئے امیدواروں کو بھی ہرا کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت کا اعلان کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے کیس دوبارہ انہی ریٹرننگ افسروں کے پاس بھیج دیے جن پر دھاندلی کے الزامات تھے۔

خط کے مطابق جماعت اسلامی نے 66 ایسے پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کردی تھی جہاں رزلٹ تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن کی آئین و قانون کی خلاف ورزی کے خلاف سپریم کورٹ واضح فیصلہ دے۔

Jamat e Islami

Supreme Court of Pakistan

Karachi Local Bodies Election 2023