Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ولنگڈن اسپتال لاہور کے ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹر کی پر اسرار موت

ڈاکٹر نسیم اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی، پولیس
شائع 26 مارچ 2023 03:06pm

لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کے کمرے سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹر کی پر اسرار موت واقع ہوئی ہے، جو اپنے کمرے میں موجود تھیں، اور صبح مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر نسیم لیڈی ولنگڈن اسپتال کے یونٹ ون کی پی جی آر ڈاکٹر تھی، اور وہ صبح اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور لیڈی ڈاکٹر کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی گئی، جب کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے نواں کوٹ مجیں واقعے ایک گھرے واش روم سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں ایک گھر کے واش روم سے 36 سالہ خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے، اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

lahore

lady docter killed in lahore

lady willingdon hospital lahore