Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاسٹ باؤلرنسیم شاہ نے99 روز بعد اپنے مداح کی خواہش پوری کردی

خواہش پوری ہونے پر مداح خوشی سے نہال
شائع 26 مارچ 2023 01:29pm
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 99 روز کے بعد اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کرکے اُسے حیران کردیا۔

ٹوئٹر پر ’لبی‘ نامی ایک صارف گزشتہ 99 روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کررہا تھا اِس امید پرکہ کبھی تو نسیم شاہ کی جانب سے کوئی جواب موصول ہوگا۔

آخر کار نسیم شاہ نے اپنے مداح کو جواب دیا جس کی اُن کو بھی حیرانی ہوئی کہ واقعی ایک مداح توجہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ 99 دنوں سے مسلسل ٹوئٹ کر رہا تھا۔

نسیم شاہ کا جواب ملتے ہی لبی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ سینچری تو ابھی مکمل ہی نہیں ہوئی میں تو 99 پر ہی (رپلائی مل گیا) آؤٹ، ساتھ ہی نیسم شاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Naseem shah