Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک روانہ

شرجیل میمن مبینہ کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2023 11:58am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن غیر ملکی ائیرلائن کی پروازسے دبئی روانہ ہوئے، جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کانام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا، وزیر اطلاعات امارات ائیر لائن EK -603 سے کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے اور 6 سال بعد نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔

PPP

sindh

Sharjeel Inam Memon