Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک، 6 لاپتہ

دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس چیف
شائع 25 مارچ 2023 09:57pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنسلوینیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی۔

پولیس چیف وین ہولبن کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی جب کہ قریب میں واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا، البتہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ امکان ہے دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہو سکتی ہے، لہٰذا حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

United States

Blast

Chocolate Factory