Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چیٹ جی پی ٹی آپ کی ذاتی معلومات لیک کر رہا ہے؟

ایک بگ نے صارفین کو ایک دوسرے کی چیٹس دکھا دیں۔
شائع 25 مارچ 2023 09:40pm

مصنوعی ذہانت کی کمپنی ”اوپن اے آئی“ کے سربراہ سیم آلٹ مین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی ایک خرابی نے کچھ صارفین کو دوسرے صارفین کی گفتگو کے عنوانات دیکھنے کے قابل بنا دیا۔

انہوں نے اس ”بڑی“ غلطی پر افسوس کا اظہار کیا، لیکن اس بات کی تصدیق کی کہ اسے حل کر لیا گیا ہے۔

صارفین نے سوشل میڈیا سائٹس جیسے ریڈ اٹ اور ٹوئٹر پر چیٹ لاگز کے اسکرین شاٹس پوسٹ کیے، اور دعویٰ کیا کہ یہ ان کی چیٹس نہیں ہیں۔

تاہم، مسئلہ ٹھیک ہونے کے باوجود اب بہت سے صارفین پلیٹ فارم کی رازداری کے بارے میں فکر مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی طلبا نے چیٹ جی پی ٹی سے سیکھ کر سستا آرٹیفیشل انٹیلیجنس نظام تیارکر لیا

گزشتہ سال نومبر میں اپنے آغاز کے بعد سے، چیٹ جی پی ٹی کو لاکھوں افراد نے پیغامات بنانے، موسیقی کمپوز کرنے اور یہاں تک کہ پروگرامنگ کے لیے استعمال کیا ہے۔

چیٹ بوٹ کے ساتھ ہر گفتگو صارف کی چیٹ ہسٹری میں محفوظ ہوتی ہے، جسے بعد میں دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن اس ہفتے کے شروع میں، صارفین نے اپنے اکاؤنٹس میں گفتگو کی ایسی ہسٹری دیکھیں جو انہوں نے چیٹ بوٹ کے ساتھ کبھی کی ہی نہیں تھیں۔

ایک ریڈ اٹ صارف نے اپنی چیٹ ہسٹری کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں ”چینی سوشلزم ڈویلپمنٹ“ جیسے عنوانات اور مینڈارن میں گفتگو شامل تھی۔

منگل کو، اوپن اے آئی نے بلومبرگ کو مطلع کیا کہ انہوں نے مسئلہ کو درست کرنے کے لیے چیٹ بوٹ کو مختصر طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ صارفین اس وقت اصل گفتگو تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے۔

حالیہ خرابی نے لوگوں کی نجی بات چیت تک اوپن اے آئی کی رسائی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیٹا کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

اوپن اے آئی کے سی ای او نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے جلد ہی ”تکنیکی پوسٹ مارٹم“ کرایا جائے گا۔

جبکہ کمپنی کی رازداری کی پالیسی یہ بتاتی ہے کہ صارف کا ڈیٹا بشمول اشارے اور جوابات، ماڈل ٹریننگ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں، ایسے ڈیٹا تک رسائی صرف اس وقت ہوتی ہے جب تمام ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو ہٹا دیا جاتا ہے۔

ChatGPT

OpenAI

Data Leak