Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ایئرلائن نے جدہ سے کراچی آنیوالی فلائیٹ کا اچانک روٹ تبدیل کردیا

مسافروں کو کل پی کے 732 کے ذریعے کراچی لایا جائے گا، ترجمان پی آئی اے
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2023 08:23pm
تصویر/  ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے جدہ سے کراچی آنے والی فلائیٹ پی کے 860 کا اچانک روٹ تبدیل کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 830 ناگزیر آپریشنل وجوہات کی بنا پر جدہ سے کراچی کے بجائے لاہور ری روٹ کی گئی، مسافروں کو کل پی کے 732 کے ذریعے کراچی لایا جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ری روٹ سے متعلق مسافروں کو ان کے دستیاب نمبرز پر مطلع کیا گیا تھا، جو مسافر ائیر پورٹ پہنچ گئے انہیں ہوٹل فراہم کیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے کی غیرذمہ وارانہ حرکت کی وجہ سے جدہ سے کراچی آنے والے مسافر پریشان ہوگئے۔

اس حوالے سے مسافر کا کہنا تھا کہ عین وقت پر پی آئی اے کی فلائیٹ کا روٹ تبدیل کرکے ہمیں مصیبت میں ڈال دیا گیا ہے۔

پاکستان

جدہ

PIA